نائٹ کریم خود تیار کریں نائٹ کریم سے اپنا حسن رکھیں

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

رپورٹ۔۔۔۔یواین پی
دن بھر کی تھکی خو اتین رات کو ذہنی اورجسمانی طور پر سکو ن چاہتی ہیں۔ چہرے کو پرسکو ن کر نے اور تو انا بنانے کے لیے جو حفا ظت اور تو جہ رات کو ہو تی ہے وہ دن کو نہیں ہو سکتی کیو نکہ دن بھر کی مصروفیت اپنے لیے وقت کاایک لمحہ بھی نکال نہیں پاتی۔ لیکن چہرے کی حفا ظت اورخو بصورتی کے لیے ضروری ہے کہ دن نہ سہی لیکن رات کے چند لمحے اپنی ذات کے لیے لازم نکالیں تا کہ وقت سے پہلے اثرات آپ کے چہرے پر نہ اتریں۔ہمارے ہاں نائٹ کریموں کا استعمال نہ ہو نے کے بر ابر ہے لیکن اگر دیکھا جا ئے تو رات کی یہ کریمیں اہمیت رکھتی ہیں۔ خاص طور پر وہ کریمیں جو خو د گھر میں قدرتی اجزاءسے تیار کی جائیں۔تحقیق سے یہ بات ثا بت ہو ئی ہے کہ رات کو سو نے سے پہلے کریم کا استعمال جلد کو خو بصورت اور دلکش بناتا ہے اور جلد کے مر دہ خلیوں کو تروتازگی اور شادابی عطا کر تاہے۔بازاری کریمیں مہنگی ہو نے کی وجہ سے عام خو اتین کی پہنچ میں نہیں آتیں۔ دو سرا ان میں مو جو د کیمیکلز جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔
زیتو ن کے تیل سے نائٹ کریم۔۔زیتو ن کا تیل قدرتی اجز اء سے مالا مال تیل ہے اور یہ جلد کو ہمیشہ ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ڈیڑھ کپ زیتو ن کا تیل،ایک چمچ شہد،دو چمچ خالص کھو پرے کا تیل، وٹامن ای کے کیپسو ل کا تیل۔۔ان سب اجز اء کو مکس کر کے گرم کر لیں۔پھر ٹھنڈا کر کے شیشی میں محفو ظ کرلیں اور رات سو تے وقت چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کی چمک اور خو بصورتی بر قر ار رہے گی۔سیب اور انگور کے بیج کی کر یم۔۔۔یہ ایک بہترین نائٹ کریم ہے خا ص طور خر اب اور جھریو ں والی جلد کے لیے مو¿ثر ہے۔ یہ چہرے کی بے رونقی اور روکھے پن کو ختم کر کے تازگی اور چمک فر اہم کر تا ہے۔ایک سیب کٹے ہو ئے، ایک چمچ انگور کے بیج کا تیل، شہد ایک چمچ،جائفل ایک چٹکی۔۔۔سیب کے ٹکڑے اور انگور کے بیج اور تیل کو اچھی طر ح مکس کر لیں اور ان کو پکا لیں۔جب اچھی طر ح پک جائے تو اس میں جائفل ملا لیں۔ ٹھنڈا ہو نے پر عر ق گلاب اور شہد ملا لیں اور فریج میں رکھ لیں۔ رات سو نے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔بادام کے تیل اور گلیسر ین۔۔۔یہ سردیوں کے لیے بہترین کریم ہے کیو نکہ یہ جلد کو مو ئسچر ائز ر فر اہم کر تا ہے اور جلد کو روکھا اور سو کھنے سے بچا تاہے۔چار چمچ گلیسرین،دو چمچ بادام کا تیل،چار چمچ عر ق گلاب،دو چمچ کھو پرے کا تیل، ایک چٹکی ہلدی۔۔بادام اور کھو پرے کا تیل مکس کر کے گرم کر لیں۔ اب اس میں گلاب کا عر ق اور گلیسرین شامل کر لیں۔ ٹھنڈا کر کے ہلدی شامل کر یں اور محفو ظ کر لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes