سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہوڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر)عمر مقبول،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد عثمان،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو۔انہوں نے فارمرپلیٹ فارمز پر دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور منڈی ایپ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اورسیکورٹی امورکاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو آڑھتیوں وخریداروں کے تحفظ کے لئے گشت بڑھانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ نیلامیوں کے اوقات میں  پولیس ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme