نو از شریف قوم کا مجرم ہے کہ اس نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں ،میاں محمود الرشید 

Published on February 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ نو از شریف قوم کا مجرم ہے کہ اس نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں، ابھی والیم 10کھلناہے ، والیم 10کو آ لینے دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ قوم کہتی ہے کہ نواز شریف قوم کا مجرم ہے کہ اس نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں، ابھی والیم 10کھلناہے ، والیم 10کو آ لینے دیں ، مسلم لیگ ن والے سب زیرو ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ضمانت کی امید ہے ،حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ، ہم نے کبھی سندھ میں کوئی مداخلت نہیں کی ، پیپلز پارٹی کی جانب سے سارا شور اس لئے ہے کہ ان کی کرپشن نمبر دو پر چلی جائے اور اس پر پردا ڈال دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog