اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ’مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کیں ان کو کتنے نوٹس ملے جو مجھے دیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ سکندر سلطان، آئین اور قانون بالادست ہے یا آپ کی ذات،آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کی چھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق بہت سی باتیں صیغہ راز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیسہ پلائی دیوار ہوکر مقابلہ کریں گے، روک سکو اگر روک سکتے ہو۔