انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں چوہدری ظہیر الدین

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

عوامی آگاہی مہم چلاتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں
فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ بھرپور عوامی آگاہی مہم چلاتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بھی موجود تھے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلنس سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع فیصل آباد میں انسداد ڈینگی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں اور انسدادی اقدامات میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کررکھا ہے لہذا اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پورا کریں جس میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر انتظامیہ ڈینگی سے بچاو¿ کے لئے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کر رہی ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر انسدادڈینگی میں کامیابی ممکن نہیں لہذا شہری ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے ہر فرد کا کردار اہم ہے لہذا ڈینگی کی آماجگاہوں کے خاتمے کے لئے شہری اپنے گھروں کے اندر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی انسدادڈینگی ٹیموں سے تعاون کیا جائے جو آو¿ٹ ڈور اوران ڈور سرویلنس کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور انسدادڈینگی سٹاف کو خبردار ادا کیا کہ وہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ غیر معمولی کوششیں کریں۔صوبائی وزیر نے ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات اور ہاٹ سپاٹس کا بار بار سروے کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔ انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑخانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام محکموں کی اینٹی ڈینگی سرگرمیاں واضح نظر آنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کی میٹنگ میں متعلقہ محکمے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور میٹنگ کی کارروائی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو آگاہ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے پر رواں سال 150دکانداروں وافراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع اور تحصیل سطح پر باقاعدگی سے میٹنگ کرکے انسدادی اقدامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے تمام تر انسدادی اقدامات چوکس اور متعلقہ محکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes