مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کے منافی پالیسیوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی؛ اختر حسین باد شاہ

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کی جانب سے مڈل کلاس کو مشکلات کے سمندر میں غرق کیا جارہا ہے،گزشتہ تین برس کے دوران کسی مہینے میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم نہیں ہوئی، ایسے میں غریبوں کو زندہ درگور کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کے منافی پالیسیوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی ،موجودہ نا اہلی حکمران اپنی سابق کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے روز بروز بم برسا کر اپنی ناکام 22 سالہ سیاسی جدوجہد کی سز اعوام کو دی جا رہی ہے،مسلم لیگ ن جماعت موجودہ حکومت کی رہنمائی کرنا چاہتی تھی ،لیکن ایمپا ئر کا اشارہ انہیں عوام کے کپڑے اتارے پر مجبور کر رہا ہے، تبدیلی سرکار ن لیگ فوبیا سے جب تک باہر نہیں آ گی عوام کو کبھی ریلیف نہیں دے سکے گی وزیراعظم عمران خان اپنی کریڈیبلٹی’ پہلے ہی کھو چکے ہیں اور عوام تنگ ہیں،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو بھی ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ا ختلاف رکھتے ہیں ، اپوزیشن کے پاس اکثریت نہیں ہے لیکن عمران خان کے لوگ بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ٹکٹ کی اب عوام میں کوئی اہمیت نہیں رہی ، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا اور پاکستان کو خطرات سے دوچار کردیا ہے، ضروریات زندگی کی اشیا ءمیں اضافہ جو غریب اور درمیانی طبقے کے لوگ استعمال کرتے ہیں ،جو انکی پہنچ سے دوربہت دور ہوتی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog