سندھ میں آٹا مزید 4روپے کلو مہنگا

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

کراچی:(یواین پی)صوبہ سندھ میں گندم مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے جس کے بعد کاشتکار سے 50 روپے کلو خریدی گئی گندم اوپن مارکیٹ میں 60 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں گندم مہنگی ہونے سے مل کا آٹا مزید 4 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے جبکہ ریٹیل پر مل کا آٹا 72 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ جولائی سے اب تک مل کا آٹا 15 روپے کلو مہنگا ہوگیا جبکہ ملرز چکی کا آٹا ریٹیل میں 76 سے بڑھ کر 85 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل کوبرقرار رکھا، ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes