عوام کے مسائل فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر حل نہیں ہو سکتے؛ سراج الحق

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments


لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔ سٹیٹس کو فورسز کو گھر بھیجنے کے لیے بھرپور جمہوری جدوجہد کی ضرورت ہے۔ رولنگ ایلیٹ ملک کا سب کچھ کھا گئی۔ عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ الیکشن ریفارمز کے نام پر حکومت نے ڈیجیٹل دھاندلی کا مکمل منصوبہ بنایا ہے۔ جماعت اسلامی نام نہاد اصلاحات کو قبول نہیں کرے گی۔ الیکشنز میں اندھی طاقت اور دولت کے استعمال کو ختم کرنا پڑے گا۔ طاقتور طبقات کی الیکشن عمل میں مداخلت روکنا ہو گی۔ پی ٹی آئی کی اصلاحات دکھاوے اور اپنے مفادات کے تحفظات کے لیے ہیں۔ نہیں سمجھتا وڈیرے اور سرمایہ دار ملک میں پائیدار جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے حق میں ہیں۔ اسلامی نظام ان سب کے لیے خطرہ ہے۔ سیکولر قوتوں کے ایجنٹ قرآن و سنت کے نظام سے خائف ہیں۔ قوم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ملک میں دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرے۔ یقین ہے کہ اللہ کا نظام ہی ہمارے مسائل حل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری، کرپشن ملک کے بڑے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔ موجودہ حکومت کے دور میں سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں تیزی آئی ہے اور عوام کے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کا سب سے بڑا نعرہ کرپشن کے خلاف اقدامات تھے، مگر ان کی حکومت چوتھے سال میں داخل ہو گئی اور کرپشن کا سرطان روز بروز بڑھ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题