سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ میڈیانے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، اس مقصد کے لیے روس کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں پاکستان نے روس سے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم خریداری کی شرط ہے کہ اس کی وجہ سے ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائے گی، اس لیے روس کی جانب سے باضابطہ دعوت ملنے پر پاکستان کا وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہوگئی۔ دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 86 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی گیس کی قیمت 4 فیصد کمی سے 6 ڈالر 8 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes