سلیکٹڈ چوروں کا ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی اکانومی کو تباہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیس بائیس سال پہلے پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان نے ایٹمی دھماکے بھی کیے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ جب میاں نواز شریف نے ملک کی قیادت سنبھالی تو ملک میں دو مسائل تھے، لوڈشیٹنگ اور دہشت گردی۔ اس قوم اور اس ملک نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی دور کی ہے۔راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان طالبان سے ہاتھ ملانا چاہتا ہے لیکن اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا۔ اب عمران خان طالبان جو این ار او دے رہے ہیں۔ پاکستان اور معصوم بچوں کے قاتلوں کو عمران خان این ار او دینے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے سب سے زیادہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہے۔راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ چینی آٹے کی قیمت ایک روپیہ بڑھے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، پٹرول کی قیمت ایک روپیہ بڑھے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ یہ سلیکٹڈ چوروں کا ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog