چین یونان بیلٹ اینڈ روڈ ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد

Published on October 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ نے یونان کے شہر ایتھنز میں “چین یونان بیلٹ اینڈ روڈ ڈائیلاگ” کا انعقاد کیا۔ یونان کے سابق صدر پاولوپولس، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ ، یونان کے وزیر سیاحت کیفالویانی اور یونان میں چین کے سفیر شیاؤ جون نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال چین کے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ یونان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ایک اہم شراکت دار ہے اور یورپ میں چین کا ایک اچھا دوست اور شراکت دار ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی خوشحالی اور ترقی ، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کا ایک تہذیبی عمل ہے۔ چائنا میڈیا گروپ یونان کے ذرائع ابلاغ اور ثقافت سمیت دیگر حلقوں کے ساتھ مل کر مزید شعبوں میں مزید گہرے تعاون کو آگے بڑھائے گا تاکہ بنی نوع انسان کا قریب تر ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جائے اور بحران کی شکار دنیا کو پرامن بنانے میں دانشمندی فراہم کی جائے۔یونان کے سابق صدر پاولوپولوس نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اس تقریب کے یونان اور چین کے درمیان دوستی میں مزید تعاون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ تعاون بلاشبہ یونانی وزارت ثقافت کے لئے ایک بڑا موقع ہے. ایونٹ میں شین ہائی شیونگ نے یونان کے معروف شپنگ اور انرجی انٹرپرینیور اور یونان میں سب سے بڑے مالیاتی میڈیا شپنگ اینڈ کامرس کے مالک میلیسانیڈس کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اسی روز چائنا فلم فیسٹیول “ون بیلٹ ون روڈ” یونان کی خصوصی سرگرمی کا بھی آغاز کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题