ریونیو عوامی کچہریوں میں میرٹ پر انصاف کے تقاضے پورے کرنا فرض اولین ہےآصف نواز

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) اسٹنٹ کمشنراوکاڑہ محمد آصف نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں ریونیو عوامی کچہریوں کا انعقاد شہری و دیہی علاقوں کے لوگوں کے ریونیو مسائل کافوری حل، انتقالات، ریکارڈ درستگی،اجراء فرد، معائنہ ریکارڈ، رجسٹریاں، ڈومیسائل کے اجراء میں آسانیاں اور عام آدمی کی شکایات کامیرٹ اورشفافیت سے ازالہ کرناحکومت کی عوام دوست کامیاب پالیسیوں کاضامن ہے جس سے جہاں دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں وہاں عوام کا سرکاری دفاتروں کی کارکردگی پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دارآفس کے لان میں منعقدہ ریونیو عوامی کچہری کے شرکاء سے کیا۔ا س موقع پر تحصیلدار اوکاڑہ محمدآصف جاوید ورک، اے سی سٹاف محمد سلیم اور دیگر اہلکاران بھی موجود تھے۔اسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محمد آصف نواز نے ریونیو سے متعلقہ درخواستیں پیش کرنے والوں کی شکایات کو سنا اور موقع پرہی شکایات کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی کچہریوں میں فوری انصاف کے تقاضے پورے ہمارا فرض اولین ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes