کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے؛ وزیراعظم

Published on October 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعظم عمران خان غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے کامیاب پاکستان پروگرام کا آج (پیر) کے روز افتتاح کریں گے۔پروگرام میں 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دئیے جائیں گے، پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 حصے ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری سکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme