کاروباری افراد اور بیوروکریسی ملک کے اہم ستون ہیں،فروغ نسیم

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ٹیکس امور اور پرائیویٹ لین دین کو الگ کیا جارہا ہے، ٹیکس سے متعلق تمام امورایف بی آر دیکھے گا، بیوروکریسی کی بدنیتی نہیں توکیس نیب کے دائرہ میں نہیں آئے گا، ضمانت کا اختیارٹرائل کورٹ کو دیا جارہا ہے،نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ کاروباری افراد اور بیوروکریسی ملک کے اہم ستون ہیں، عام تاثر تھا کہ کاروباری برادری اور بیوروکریسی نیب سے تنگ ہورہی ہے، ٹیکس امور اور پرائیویٹ لین دین کو نیب کے دائرہ اختیار سے الگ کیا جارہا ہینئے آرڈیننس میں بیوروکریسی کیلئے اچھی خبر ہے اگر بیوروکریسی کی بدنتی نہیں ہوگی تو نیب کے دائرہ کار میں نہیں آئے گا،ٹیکس سے متعلق تمام امور کو ایف بی آر دیکھے گا، ایف بی آر کے سارے اختیارات ہوں گے،نیب عدالت کو ضمانت کا اختیار دیا جارہا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy