چترال کے سیلاب متاثرین میں 30 ٹن آٹے کے تھیلے تقسیم

Published on July 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments

aata-300x160
اسلام آباد (یوا ین پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چترال کے سیلاب متاثرین میں 30 ٹن آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق چترال کے سیلاب میں 21 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوئے جبکہ 8دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلابوں سے مجموعی طور پر 55مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 20مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ اور فوجی اہلکار علاقے میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا ادارہ پی ڈی ایم اے تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغرنواز نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے چترال کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور صوبائی اداروں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کا بھی انعقاد کیا۔ این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متعلق معلومات اور مانیٹرنگ کے لئے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر بھی قائم کیا ہے۔ سیلاب متاثرین مدد کیلئے فون نمبروں111 157 157اور 051-920503پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme