موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے، شازیہ مری

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments


کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین کی مدت چار سال ہے اور قانون کے مطابق اس مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی، موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ادارے شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے، کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو نیب کی سربراہی کر سکے؟ ہم حکومت کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، احتساب کے نام پر پی ٹی آئی حکومت صرف انتقام لے رہی ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی موجودہ نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا، موجودہ نیب چیئرمین نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کو ریلیف دی، عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس اچانک بند، مالم جبا کیس سرد خانے میں، پشاور بی آرٹی اور راولپنڈی رنگ روڈ کا ہوا؟۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes