زمبابوے کے ہاتھوں سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

Published on July 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments


کولمبو(یو این پی)زمبابوے نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ زمبابوے سری لنکن سرزمین پر 317 رنز کا ہدف عبور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ گال میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر تین سو سولہ رنز بنائے۔ کشال مینڈس چھیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے نے تین سو سترہ رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں چار وکٹوں پر عبور کر لیا۔ مین آف دی میچ سولو من مائر نے 112رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکن سرزمین پر زمبابوے 317 رنز کا ہدف عبور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ فتح کیساتھ زمبابوے نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme