فیصل آباد کرائم سٹوریز۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ ایم ایس مہر

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

رپورٹ ۔۔۔ ایم ایس مہر

پولیس ان ایکشن ، منشیات کے 9 مقدمات درج 9 ملزمان گرفتار
فیصل آباد (یو این پی) سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روز کی کاروائی۔ پولیس نے منشیات کے 09 مقدمات درج کرکے 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 133 لیٹر شراب اور 75 لیٹر لہن برآمد۔۔ غیر قانونی اسلحہ کے 11 مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 09 عدد پسٹل اور 02 عدد بندوق متعدد گولیاں برآمدجواءمافیاءکیخلاف 02 مقدمات کا اندراج کر کے 09 ملزمان کو گرفتار کیا داؤ پر لگی رقم 9950 روپے برآمدکر لئے
ریٹائرڈ ڈی ایس پی اور اسکی فیملی کی گاڑی پر مخالفین نے فائرنگ
فیصل آباد (یو این پی)بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی اور 130 رب کے رہائشی اسحاق ڈھلوں اور اسکی فیملی کی گاڑی پر آج مخالفین نے فائرنگ کی جس کی سائل نے 17 بار ریسکیو پر کال کر کے مدد طلب کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچی جبکہ تھانہ آنے پر سائل ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی داد رسی کی بجائے کرسی کے تکبر میں بیٹھے ایس ایچ او ساہیانوالہ نے سائل سے ناروا سلوک کرتے ہوئے الٹا ماتحتوں کو ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا اسی دوران آئی جی صاحب بھی تھانہ ساہیانوالہ پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ایس ایچ او کو کرسی کا نشہ اتر گیا جبکہ سائل اسحاق ڈھلوں نے آئی جی کا راستہ روک کر تمام روا داد سنا ڈالی اور بتایا کہ گذشتہ دو ماہ مخالفین کی جانب سے قتل دھمکیاں مل رہی تھیں جسکی درخواست کے باوجود ساہیانوالہ پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی اور مخالفین نے اسکی فیملی پر فائرنگ کر دی جسکو سنتے ہی آئی جی پنجاب سیخ پا ہو گئے جبکہ ایس ایچ او دریافت پر آئیں بائیں شائیں کے علاوہ کوئی جواب نہ دے سکا اور آئی جی پنجاب صاحب بہادر کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے معطل جبکہ ٹاون و سرکل افسران کو تھانہ طلب کر لیا ذرائع کی جانب سے آئی جی پنجاب نے موقع پر ڈی ایس پی نشاط آباد کو بھی معطل کردیا
جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کرنیوالا شہری حراست میں ،مقدمہ درج
فیصل آباد (یو این پی)جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کرنیوالے شہری کو حراست میں لیا گیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی آفیسر ڈاکٹر نازش نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم رفاقت کی جانب سے جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کی جارہی تھی جس پر ڈاکٹر نازش کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
الیکٹرانکس کارپوریشن کے مالک کو 28لاکھ روپے کا ٹیکہ
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ مدینہ ٹاؤن میں محمد اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مدینہ ٹاؤن زیڈ بلاک میں اس نے اپنے گھر میں الیکٹرانکس کارپوریشن بنا رکھی تھی جہاں سے شہریوں کو آسان اقساط پر اشیا فراہم کی جاتی تھیں جہاں ملزم ثقلین اور انیس اسکے پاس بطور ریکوری آفیسر ملازمت کرتے تھے۔دوران ملازمت ملزموں کی جانب سے مارکیٹ سے 28 لاکھ روپے ریکوری کر لی گئی لیکن اس کے پاس جمع نہ کرائی گئی جس پر پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی۔
قابل اعتراض ویڈیو زفروخت کرنے میں ملوث دکاندار گرفتار
فیصل آباد (یو این پی)ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے مکوآنہ میں شہریوں کی فحش وقابل اعتراض ویڈیوز وتصاویر بنا کرمختلف ویب سائٹس پرفروخت کرنے میں ملوث دکاندار کو گرفتار کر لیا،قبضہ سے سمیں،موبائل فون اور ڈیوائسز بھی تحویل میں لے لیں،ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفتیش شروع کر دی گئی،تھانہ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کی مدعیت میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزم سوشل میڈیا پر فحش وقابل اعتراض وتصاویر بنا کر اپ لوڈ کرکے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہے انکوائری کرنے پر فیس بک پر غیر قانونی کاروبار میں ملوث شخص رضوان کو حراست میں لے لیا گیا ملزم کے خلاف ای سی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جس کی نشاندہی پر مکوآنہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
بنک آف پنجاب کے مینجر کی فائرنگ سے لڑکی جان بحق
فیصل آباد (یو این پی)بنک آف پنجاب کے مینجر نے نامعلوم وجہ سے لڑکی کے سر میں گولی ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر جان بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق سدھار اڈا بینک آف پنجاب جھنگ روڈ فیصل آباد میں بنک آف پنجاب کے مینجر نے نامعلوم وجہ سے لڑکی کے سر میں گولی ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر جان بحق ہو گئی لڑکی کا نام عالیہ جاوید دختر محمد جاوید عمر 22سال بتائی گئی ہے نقش کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کر دیا
فیصل آباد (یو این پی)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کر دیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 240 گ ب کے رہائشی اشرف کی اواگت میں شازیہ کے ساتھ شادی ہوئی جس کے بطن سے 2 بچے پیدا ہوئے، گھریلو جھگڑے پر شازیہ بچوں کو لیکر اپنے والدین کے گھر جانے کیلئے نشاط سینما چوک میں گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران اس کے خاوند نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes