نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا جنت نظیر بن سکتی ہے شہباز شاہین

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

محبت رسول کے بغیر سیرت النبی پر عمل کرنا ممکن ہی نہیں صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی
اوکاڑہ(یواین پی ) پریس کلب میں جشن عید میلاد النبی کی آمد کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلادمصطفی کا انعقاد۔ صدارت جانشین شیخ القرآن صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی نے کی۔ محفل میں پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین، مولانا ظفراللہ قمر لکھوی، مولانا سعید عثمانی، چوہدری سلیم صادق، ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، ترجمان جانشین شیخ القرآن مولاناپیرمحمدخالدزاہداشرفی۔ایس ایچ اواے ڈویڑن ملک محمد ارشد، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخ ساجد رشید، نعت خواں حاجی سلیم نیازی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات پریس کلب ملک غلام نبی۔شیخ ندیم شیراز سمیت ممبران پریس کلب اور معززین شہر نےشرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی نے کہا کہ محبت رسول ہی اصل ایمان ہے۔ محبت رسول کے بغیر سیرت النبی پر عمل کرنا ممکن ہی نہیں،اور محبت رسول لوگوں کے اندر پیدا کرنے کےلئے حضور کی شخصیت کا ہر پہلو اجاگر کرنا اور بار بار ذکر رسول کرنا ضروری ہے۔ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا جنت نظیر بن سکتی ہے۔ آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرکے ہم دنیا میں اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ نبی کریم محبوب خدا اور امام الانبیا ء ہیں اللہ تعالی نے آپ کو رحمت العالمین، سراپا معجزہ اور معلم انسانیت بنا کر بھیجا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题