خالق کی عبادت اور خلق خدا کی خدمت میں ہی اصل ایمانی قوت ہے ذولفقار علی قادری

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ) خالق کی عبادت اور خلق خدا کی خدمت میں ہی اصل ایمانی قوت ہے ہم صوفی امن پسند لوگ ہیں انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں صوفی فقیر ذولفقار علی قادری” تفصیلات کے مطابق پاکستان جنرلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ تنظیم کے ایک وفد نے انسانی حقوق وجیلینس کمیٹی حکومت سندھ کے میمبر گادی نشیں درگاھ حضرت صوفی فقیر سائیں اعجاز علی قادری رح روحانی پیشوا جماعت خادم الفقراء پاکستان کے سرپرست اعلیٰ صوفی فقیر ذولفقار علی قادری سے ان کی رہائش گاھ پر خصوصی ملاقات کی اور ان کو صوبائی انسانی حقوق وجیلینس کمیٹی کا میمبر ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقعی پر صوفی فقیر ذولفقار علی قادری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ خالق کی عبادت اور خلق خدا کی خدمت میں ہی اصل ایمانی قوت ہے ہم صوفی امن پسند لوگ ہیں انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں کافی عرصی سے الاانسان فائونڈیشن خدمت انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن تحت انسانوں کی فلاح بھبود کلئے دن رات مصروف عمل ہیں سندھ میں جہاں کہیں بھی مجبور غریب لاچار عوام کے ساتھ ظلم زیادتی ہوگئی تو ہم انسانی حقوق وجیلینس کمیٹی حکومت سندھ کی جانب سے ان کو جائز حقوق انصاف دلانے میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور وکلاء برادری معاشری کی بھتری کلئے اہم کردار ادا کرتی ہے صحافی معاشری کے اندر موجود خامیوں کی نشاندگی اور مظلوم عوام کی آواز اعلی ایوانن تک پہنچاتے ہیں جبکہ وکلا برادری معاشری کی مظلوم مسکین پسماندہ لوگوں کے حقوق کا کیس لڑتے ہیں وفد میں شامل پاکستان جنرلسٹ اسی ایشن رجسٹرڈ کے اعزازی کوارڈینٹر سندھ الطاف حسین محمد سلیم تنیو عبدالحمید چنڈ نے صحافیوں کو درپیش مسائل اور سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باری میں آگاھ کیا جس پر صوفی فقیر ذولفقار علی قادری نے کہا کہ جہاں کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو ہمیں آگاھ کریں ہم اس مسئلی کو انسانی حقوق کی وجیلینس کمیٹی میں رکھینگے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ہمارا ساتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیگا اس موقعی پر وقار سائیں بھی موجود تھے وفد نے حضرت صوفی فقیر اعجاز علی قادری کی درگاھ پر حاضری دی اور دعا مانگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes