لاش برآمد ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیگاریاض حسین لغاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ

Published on November 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حميدچنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے گجو شہر کے قریب کے ڈے اے نہر پر پہنچ کر کچھ دن قبل چھتو چنڈ کے قریب چنگچی رکشہ کے ٹکر کے باعث کے ڈے اے نالے میں گر کر ڈوبنے والے چھتو چنڈ کے رہائشی لطیف ھیجب جاکھرو کی لاش تلاش کرنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کے کام کی نگرانی کی اور تمام تر صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا- اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے نیوی اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آپریشن کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور ڈوبنے والے شخص کی لاش کو ہر صورت میں تلاش کیا جائے اور اس ضمن میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے ڈوبنے والے شخص لطیف ھیجب جاکھرو کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ لاش کو برآمد کرنے کیلئے نیوی اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاش برآمد ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیگا- انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام کو کسی صورت تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy