پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر ڈینگی کا شکارہو گئے

Published on October 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر ڈینگی کے ریڈار پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر ڈینگی کے ریڈار پر آگئے، ڈینگی کے باعث نوید قمر کئی دنوں سے پارٹی کے اہم اجلاسوں سے بھی غیر حاضر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر کو اسلام آباد میں ڈینگی ہوا جہاں ڈینگی کے باعث نوید قمر کے پلیٹلیٹ کم ہوگئے جبکہ نوید قمر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔معاون خصوصی سرمایہ کاری قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ والد صاحب کی طبیعت اب بہتر ہے معاون خصوصی سرمایہ کاری قاسم نوید قمر کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل والد نوید قمر کو ڈینگی ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes