بین المذاہب امن اتحاد پاکستان حقیقی امن کیلئے کوشاں ہیں۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

Published on October 29, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

\"photo
فیصل آباد(یواین پی) بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ’’ بین المذاہب امن اتحاد ’’فروغ امن و اصلاح معاشرہ ‘‘ سیمنارسے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بین المذاہب امن اتحاد ‘‘ پاکستان میں1998 سے حقیقی امن میں کوشاں ہے اور فردغ امن،دہشت گردی کا خاتمہ ،مثبت رویوں کا پرچار اور تمام مذاہب و مسالک کے رہنماؤں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ہمارے امن مشن کو دیکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آج بین المذاہب امن اتحاد کو بہت اہمیت دی جارہی ہے اب وقت ہے کہ سب مل جل کر ملک میں قیام امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم سے نہ صرف بین المذاہب امن پھیلے گا بلکہ ہم ملک وقوم کیلئے ہر قسم کے تمام اصلاحی وتعمیراتی کاموں میں بھر پور حصہ لیں گے اور امن کے ساتھ ساتھ ویلفیئرکے کام بھی اس پلیٹ فارم سے عملی طور پر ہوں گے اس حوالے سے بین المذاہب امن اتحاد پاکستان مشترکہ اعلامیہ کے بعد حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اہم تجاویز ارسال کرے گی اور انہوں نے کہاکہ میں ’’بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ‘‘میں شامل ہونے والی تما م تنظیموں کا شکر گزار ہوں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیلاش کمیونٹی کے صدر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے تمام راستے بند کرتے ہوئے فرقہ وارانہ اور گستاخانہ لٹریچر کی تقسیم اور ویب سائٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے فوری قانون سازی کی جائے انہوں نے قائدروحانی انقلاب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی تمام کیلاشی کمیونٹی کے جانب سے آپ کی تنظیم میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا۔ہندو کمیونٹی کے جانب سے ساجن بھاٹیہ چےئرمین مسیحا فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندو کمیونٹی کیساتھ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا اخلاق حیران کن ہے اور آپ کی شخصیت کے بیشمار پہلو اور فلاح انسانیت دیکھ کر ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہندو قوم کے سائیں بابا لاثانی سرکار کے روپ میں فیصل آباد میں تشریف لاچکے ہیں ۔ہندو کمیونٹی صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی بھر پور حمائیت و تائید کا اعلان کرتی ہے ۔مسیحی برادری کی جانب سے لارڈ بشپ شمس پرویز صاحب نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ295Cقانون کا غلط استعمال فوری طور پر روکا جائے اور اس کے صیح اور موثر اطلاق کیلئے پالیسی ترتیب دی جائے انہوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد سمیت پاکستان میں مسیحی برادری اگر محفوظ ہے تو صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور آپ کے تربیت یافتہ پورے وطن عزیز میں پھیلی تنطیمی نیٹ ورک کی وجہ سے ہے کیونکہ بہت سے مواقع ایسے تھے جہاں مسلم اور مسیحی فسادات کا شدید خطرہ تھا مگرصدیقی لاثانی سرکار صاحب کی حکمت ،دانشمندی اور بعید نظری کی بدولت معاملات صلح صفائی پر رفع دفع ہوئے۔چنانچہ مسیحی برادری آپ کی تنظیم بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں بھر پور شمولیت کا اعلان کرتی ہے ۔ممتاز عالم دین مفتی عاشق حسین نے کہا کہ 295cمیں مزید اصلاحات کرتے ہوئے تمام انبیاء اکرام ،اہل بیت و اصحابہ اکرام اوراولیاء اکرام کے خلاف گستاخی کرنے والوں کو قانوناًمجرم قرار دے کر سزا دینے کو حتمی شکل دی جائے ۔خلیفہ محمد صادق قریشی نقیبی صاحب نے کہا کہ درویش کابینہ عرصہ دراز سے امن کی کوششوں میں لگے ہوئی ہے مگر جب ہم نے لاثانی سرکار صاحب کی امن کاوشوں کا مشاہدہ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ ہم تو آپ کی خدمات کے آگے کچھ بھی نہیں اور آپ تو بہت آگے ہیں ،میں اپنی تنظیم درویش کابینہ ،اور تحریک ملت پارٹی سمیت صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی بھر حمائیت اور تائید کا اعلان کرتا ہوں، آپکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے درویش کابنیہ کی جانب سے صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو تلوار اور سفیر امن ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ۔ انٹرنیشنل روحانی اسکالر ،ماہر تقابل ادیان ڈاکٹر جمیل قلندر صاحب نے کہا کہ ممبر رسول ﷺ پر اگر ولی بیٹھے گا تو قیام امن ،اصلاح معاشرہ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل میں حقیقی فروغ ملے گا۔ اختتام پر تمام مذاہب و مسالک کی جانب سے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب پر مکمل اعتماد اور حمائیت اور آپ کی زیر سرپرستی امن کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ دیگر مہمانان گرامی بشپ آف گوجرہ جانسن سموئیل ،بشپ منظور عالم (جنرل سیکرٹری) ، شیر جوان (جنرل سیکرٹری کیلاش کمیونٹی پاکستان)، صاحبزادہ منشاء سالک قادری رضوی(چیئرمین امن اتحاد کمیونٹی پاکستان)، علامہ خالد محمود، اعظم آباد(وائس چیئر مین متحد امن کمیٹی،مکتبہ اہل حدیث)، ممتاز منیر سہوترا(چیف ایڈیٹر انصاف و پیش فاؤنڈیشن انٹر نیشنل ،سپین)، خالد ۔ اے رسانی(چیئر مین رسانی فاؤنڈیشن فارہیومن رائٹس ،پاد ری خادم پطرس، فیصل آباد،حسین احمد حالی (ڈپٹی کمشنر)، ڈاکٹر ذوالفقار علی گلL.L.B MBBS ، پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب (لاہور)، پیر احسان الحق نقشبندی(گوجرہ)، پیر مشتاق احمد صدیقی (فیصل آباد) پیر لیاقت علی نقشبندی(فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی(فیصل آباد)، پر اعجاز احمد المعروف بابا جی سرکار(فیصل آباد)، پیر محمد افضل نقشبندی، خلیفہ نذیر حسین نقشبندی (فیصل آباد)، خلیفہ ناصر علی نقشبندی(فیصل آباد)،قاری محمد ظہیر عباس، میاں محمد طارق (روزنامہ جنگ)لاہور، میاں رضوان(جیو ٹی وی)لاہور،پیر تلمیزالرحمن، پیر محمد رمضان نقشبندی سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme