نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے فردوس رائے

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمن آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے فردوس رائے نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل ادارہ عائشہ اسلم،مسز شمع احمد،مسزفرحت نثار کے علاوہ اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر درودوسلام کا ورد بھی کیا گیااور نعت خوان طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ایم پی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم دو جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپ کے اسوہ حسنہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی یقینی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے محفل میلادمصطفی کے انعقاد کے سلسلے میں ادارہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسی بابرکت محفل میں شرکت کرکے دلی اطمینان حاصل ہوا ہے۔پرنسپل نے سرور کونین حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی زندگی امن و محبت کا نمونہ ہے جو کہ کل جہاں کے لئے رحمت بنا کے بھیجے گئے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن ہمارے لئے پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو سیرت طیبہ پہ عمل کرتے ہوئے گزاریں۔انہوں نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد ذریعہ اظہار ہے ایسی محافل سے دلوں میں نرمی و بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی ترقی کے لئے دعابھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes