اپنی خوش قسمتی پر ناز ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیںمحمد علی اعجاز

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) صوبائی وزیر جنگلی حیات،ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی خوش قسمتی پر ناز ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے اخلاق،محبت،پیار،نظم و ضبط،پاکیزگی،ایفائے عہد،حق و صداقت اور انصاف کے ابدی اصول ہ میں بتائے ہ میں توحید اور رب کعبہ کی عباد ت کے طریقے سکھائے آپ ﷺ کی حیات طیبہ اس کائنات کے لئے رحمت اور نور کا سر چشمہ ہے آپ ﷺ کی آمد سے دنیا میں ایک نے تمد ن کا آغاز ہوا ہے انصاف اور احسان پر مبنی معاشرہ تشکیل پایا اس کائنات میں رحمت و محبت آپ ﷺ کی برکت سے ہے ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ستگھرہ میں مقبرہ میر چاکر خان رند بلوچ کے احاطہ میں محفل میلاد و محفل نعت کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرو فیسر امین انجم،سلیم نیازی،مولانا سعید عثمانی،محمد طلحہ شاہ،محمد یاسین اور ڈی پی ایس سکول کے طالبعلم عرشمان نے درودو سلام اور ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد ﷺ میں تمام سرکاری محکموں کے سر براہان،عمائدین علاقہ اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق،مہر جاوید،رائے حماد اسلم کھرل،سماجی کارکنا ن میاں عبد الر شید بوٹی،رائے احمد حسن،قمر عباس مغل،مو لانا عبد المنان عثمانی، قاری حفیظ اللہ بلوچ،ڈاکٹر محمد اظہر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر جنگلی حیات،ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ وجہ تخلیق کائنات اور تزین کائنات ہیں پی ٹی آئی کے حصہ میں یہ برکت آئی ہے کہ عید کو سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے عشق رسول ہی وہ چیز ہے جو پل صراط سے ہ میں لے کر جائے گا آج جس ہستی کا دن ہم منا رہے ہیں وہ کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہیں آپ کی ذات کریم رحمت اللمسلین نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ﷺہیں اگر کوئی نجات کا راستہ ہے تو نبی ﷺکا راستہ ہے ہمارا نہ اہل بیت کے بغیر گزارہ ہے نہ اصحابہ کرام کے بغیر گزارہ ہے جن سے میرے آقا ﷺنے پیار کیا ہے ہ میں تو ان سے عشق ہے سرکار کی ذات کریم وہ ہے کہ خدا نے ایک لاکھ 24ہزار پیغمبروں کو جو صفات عطا کیں اور حضرت آدم سے لے کر قیامت تک عطا کیں وہ تمام صفات میرے آقاﷺ کی ذات میں جمع کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ان مقدس ایام کو عشرہ رحمت اللعالمین کے طور منانے کا اعلان کیا ضلع اوکاڑہ میں اب تک 13سو زائد تقریبات ہو چکی ہیں اور 12ربیع الاول کے روز بھی ابھی تقریبات ہونا باقی ہیں ضلع میں خطاطی،تقریری مقابلے،نعت خوانی،پینٹنگ اور قرات کے مقابلے ہوئے ہیں اور اوکاڑہ کی ایک ہونہا طالبہ نے پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ہم نے جو تقریبات ضلع میں منعقد کی ہیں اور وہ ہماری حضور ﷺ کی ذات با بابرکات سے محبت اور عقیدت کی مظہر ہیں بعد ازاں ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے دعائے خیر کروائی اس موقع پر شرکاءمحفل میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes