پاکستان اور افغان ٹیمیں آج رات 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

Published on October 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

لاہور(یواین پی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغان ٹیمیں آج رات 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، بنگلہ دیش سہ پہر 3 بجے ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا۔ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ایونٹ کی تاحال ناقابل شکست قومی ٹیم سے شائقین کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، شاہین سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ کیلئے آج افغانستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں گھر کے شیروں کو تگنی کا ناچ نچایا، دوسرے میچ میں کیویز کو ہرایا، آج گرین شرٹس افغانستان کو شکست دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy