بینظیر بھٹو اپنے والد شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی خوبیوں کا نمونہ تھی چوہدری داود گل

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

ڈونگی( یواین پی ) پی پی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری داود گل نے کہاکہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اپنے والد شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی خوبیوں کا نمونہ تھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد اگر سرزمین پاکستان میں کوئی عظیم ہستی گزری ہے توہ صاحب ادراک اور فہم و فراست کے انمول خزینوں سے لبریز اور بصیرت آگہی کی منبع اور ملک و قوم کی بقا کی علمبردار شخصیت پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تھی جو نہ صرف پاکستان کیلئے ہی سرمایہ افتخار تھی بلکہ امت مسلمہ کیلئے بھی کسی گُہرِنایاب سے کم نہ تھی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہی اپنی تعمیری سوچ کا دائرہ محدود کیا بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورے عالم اسلام کو بھی متحد اور منظم کرنے اور ان وسائل کو درست سمت میں استعمال کرنے کیلئے بھی ایک ایسا جامع اور مربوط منصوبہ اسلامی ممالک میں متعارف کروایا تھا کہ اگر اس پر اُس وقت صحیح معنوں میں عملدرآمد ہو جاتا تو آج نہ صرف پاکستان کا بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں مگر جماعتیں چھوڑنے سے مفادات ہی ملتے ہیں ‘ مفادات حاصل کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتےہمیں قائد کے نظریات و افکار کے مطابق چل کر ملک و قوم کی خدمت کرنی ہوگی‘ تحریک آزادی کشمیر کیلئے صحیح معنوں میں کردار ادا کرنا ہوگایہی ہماری منزل اور یہی ہماری بقاء ہے انشاء اللہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes