ٹیپا کو فعال بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ چوہدری لطیف نذر

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے بیرون ممالک کے دورہ سے واپسی پر اپنے دفتر کا چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم سے ملاقات کی اور ادارہ کی انتظامی وترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔وائس چیئرپرسن فردوس رائے بھی ملاقات کے دوران موجوتھیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چیئرمین ایف ڈی اے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں تعمیراتی شعبہ کی ترویج وترقی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے فیصل آباد ماسٹر پلان، غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں،تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایف ڈی اے کے مالی وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے دستیاب پلاٹس کی نیلامی کے علاوہ مختلف فیسوں اور بقایاجات کے نادھندگان کوسرکاری واجبات کی ادائیگی کیلئے متحرک بھی کیاجارہاہے۔انہوں نے ون ونڈو آپریشن کی کارکردگی اور عوامی ریلیف کے مختلف اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی و مالیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیپا کو فعال بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے کہا کہ ادارہ کی کارکردگی کے معیار میں اضافہ کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات ناگزیر ہیں اس سلسلے میں جامع اور ٹھوس حکمت عملی وضع کرکے اسے نتیجہ خیز بنایاجائیگا۔انہوں نے بیرون ممالک کے دورہ کے دوران اپنے مشاہدات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر عوام کو تیز رفتار ریلیف فراہم کرنے کی بہتر صورتحال پیدا کی جائے۔وائس چیئرپرسن فردوس رائے نے کہا کہ ٹیپا سمیت ایف ڈی اے کے تمام شعبوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھائیں گے تاکہ شہری ترقی اور عوامی ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes