انسانیت کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی،عابد بھٹی

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، سینئر صحافی کی گفتگو
مانگامنڈی(یو این پی)سینئر صحافی عابد بھٹی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔اور یہی خدمت دین کا اہم جز ہے ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار تحصیل رائیونڈ کے سینئر صحافی عابد بھٹی نے صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صحافت میں رہے کر میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔اور شب روز اسی میں مصروف ہوں علاقائی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔پریس کلب کوئی بھی ہو سینئر صحافیوں کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔صحافی موجودہ حالات میں سخت پریشانی سے گزر رہے ہیں۔حکومت کو چاہے صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy