چودھری سرور!آپ کے بیوی بچے،دولت برطانیہ میں ہے،آپ یہاں کیوں آئے؟۔چیف جسٹس آف پاکستان کا استسفار

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دہری شہریت پرازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر سے استفسار کیا کہ چودھری صاحب!آپ کے بیوی بچے،دولت برطانیہ میں ہے،آپ یہاں کیوں آئے؟۔
چودھری سرور نے عدالت کو بتایا کہ میں 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑچکاہوں،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ شہریت مکمل طورپرچھوڑی یاعارضی طورپر۔
وکیل چودھری سرور نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق شہریت دوبارہ بحال کی جاسکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے گورنربننے کیلئے عارضی طورپرشہریت ترک کی۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ آپ نے یہاں سیاست کرنی تھی،وقت پوراہونے پردوبارہ شہریت بحال کرانی تھی،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی دیں آپ دوبارہ برطانوی شہریت بحال نہیں کرائیں گے،اگرآپ نے دوبارہ برطانوی شہریت بحال کرائی تونااہلی بنتی ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا،جواوورسیزپاکستانی اربوں روپے کا زر مبادلہ بھیجتے ہیں ان پر اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔
اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اوورسیزپاکستانیوں کی فکر نہ کریں ان کیلئے سپریم کورٹ موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题