ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں،مسلم لیگ ن

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ دوسروں پر ووٹ چوری کے الزام لگانے والے خود دھاندلی کے چیمپئن ثابت ہو گئے، ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ میں سچ سامنے آگیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حالات کوکنٹرول کرنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا یا دلوایا گیا وہ فیل ہوگئے۔ پاکستانی توچاہتے ہیں اگلا سورج طلوع ہونے سے پہلے یہ حکومت چلی جائے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہوگئی ہے، الیکشن اصلاحات، نیب ترمیمی آرڈیننس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک موقف ہے۔ گلیوں،کوچوں میں جا کر زورلگانے کے بجائے عمران خان کو خود جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes