پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ

Published on April 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments


راہداریاں کھولنے سے دو طرفہ تجارت کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، ٹوئٹ وزیر داخلہ
اسلام آباد(یواین پی) حکومت نے پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بات انھوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنھوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی( بلیدہ )کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog