فیصل آباد،محبت میں ناکامی پر پریمی جوڑے نے گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محبت کا انجام شادی والی رات دلہن اور عاشق نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،گاوں کی فضا سوگوار ہو گئی-پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا-بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 21 گ ب کا رہائشی عدنان اور مقدس ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھا رکھی تھیں مگر مقدس کے والدین نے اسکی شادی دوسری جگہ طے کر دی اور بارات گھر آنے والی تھی محبت میں ناکامی پر دونوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اطلاع پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا ہے پولیس کے مطابق خود کشی کرنیوالی مقدس کی بارات گھر آنے والی تھی دو جنازے اٹھنے پر پورے گاو¿ں کی فضا سوگوار ہو گئی-

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme