اوکاڑہ ، بھری بس الٹنے سے خواتین ومردوں سمیت 20 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on October 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)بائی پاس نزد اوکاڑہ رائس مل کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سروس روڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی اچانک مین روڈ پر آنے کی وجہ سے بس اُلٹ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 13 مَرد اور 7 خواتین شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme