بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام تمام سرکاری محکموں کی اولین ترجیح ہے محمد علی اعجاز

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام تمام سرکاری محکموں کی اولین ترجیح ہے ہمیں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے یہ انتہائی اہمیت طلب قومی نوعیت کا معاملہ ہے جس کے لئے انتہائی ذمہ داری ،فرض شناسی اور پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15نومبرسے 27نومبر تک انسداد خسرہ روبیلا شروع ہونے والی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،یونیسف ڈویژنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر اشرف جاوید ،ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فتح شیر سپرا ،یونیسف کے ضلعی نمائندہ عامر سروش سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے ضلع میں انسداد خسرہ روبیلا مہم کے لئے بنائی گئی ٹیموں ،لاجسٹک سپورٹ اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes