بسنت منانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ جب تک کوئی انشورنس نہیں ہوتی ،حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے لاہور میں بسنت منانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے جسے حتمی نہیں کہا جا سکتا۔یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ کسی بھی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی، سابق کمیٹیوں نے بسنت کی مخالفت کی، ہم اس حوالے سے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ادھر لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے اعلان کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئےمنظور کرلی۔ جسٹس امین الدین خان نے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، گردن پر ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔جسٹس امین الدین نے تمام فریقین کو بسنت منانے کی اجازت دینے سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy