کراچی کی مارکیٹس میں فی کلو چینی کی قیمت 150 سے کم ہو کر 125 روپے کی سطح پر آگئی،

Published on November 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

کراچی (یواین پی) ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی، کراچی کی مارکیٹس میں فی کلو چینی کی قیمت 150 سے کم ہو کر 125 روپے کی سطح پر آگئی، ہول سیل قیمت 23 روپے کی کمی سے 117 روپے کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے کریک ڈاون کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں ایک ہی دن میں چینی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے کم ہو کر 125 روپے پر آگئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی 3 دن کے دوران چینی کی قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی کلو قیمت 117 روپے کی سطح پر آگئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ریٹیل اور ہول سیل دونوں مارکیٹس میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں مقررہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک شوگر ملز چل جاتی ہیں، سندھ میں 15 اکتوبر کو جو شوگر ملیں چلنی چاہئیں وہ ابھی تک کیوں نہیں چلیں؟ کسانوں کا ایک ہی خریدار ہے وہ شوگر ملز ہیں، رواں سال ایک بار پھر سندھ حکومت گنے کی کرشنگ میں تاخیر کررہی ہے، گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题