اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا

Published on November 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

ڈالر کی قدر انٹربینک میں 1.27 روپے اضافے سے 174.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1.20 روپے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی
کراچی(یو این پی) ڈالر کی بلند پرواز کا تسلسل برقرار ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک نرخ 174 اور اوپن کرنسی ریٹ 176 سے بھی تجاوز کرگئے۔مطابق آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کی شرط پر حکومت کی معذوری اور پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت سے اس ضمن بل منظوری کرانے میں مشکلات سے قرض بحالی پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو چوتھے دن بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی۔آئی ایم ایف کی شرط پر ڈالر کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے باعث جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں درآمدی و دیگر شعبوں کی جانب سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا جس سے اس کی قدر میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافے کا رحجان غالب رہا۔نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کوئلے سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کو تیل وگیس کی درآمدات کے لیے 761ملین ڈالر کی سہولت بھی دیدی گئی ہے لیکن ان عوامل کے باوجود ڈالر کی اڑان کا تسلسل برقرار ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes