چین میں دہشتگردی کے الزام میں 380 مشتبہ افراد گرفتار

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments

04

بیجنگ ۔۔۔ چین میں دہشتگردی کے الزام میں پولیس نے 380 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ زنگ جیانگ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک ماہ میں 380 افراد کو گرفتار کیا جن سے357 رائفلیں، بندوقیں اور دیگر اسلحہ، 100 کمپیوٹرز،264 دھماکہ خیز مواد اور دیگر غیرقانونی اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عدالتوں نے ایک ماہ کے دوران دہشتگردی میں ملوث13 افراد کو سزائے موت بھی سنا چکی ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران چین میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 39 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ چینی حکام دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائی کی تیاری کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题