فیصل آباد،پبلک مقامات سے 7مرد وخواتین بھکاری بحالی سنٹر منتقل

Published on November 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکوارڈ نے گزشتہ روز شاہرات وچوکوں اور دیگرپبلک مقامات سے مزید7مرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے کراصلاح کے لئے بحالی سنٹر منتقل کرادیا۔فوکل پرسن اینٹی بیگری اپریشن / سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر نے بتایا کہ اینٹی بیگری سکوارڈنے بلال چوک،زرعی یونیورسٹی چوک،جناح کالونی گیٹ،اے بی سی روڑ،آئرن مارکیٹ ڈجکوٹ روڑ، ڈگرانواں روڑ،مدنی چوک سمن آباد،اسٹیشن چوک اور بیرون ڈی ایچ کیو سے مسلسل بھیک مانگنے والے گداگروں کو پکڑ کر حوالہ پولیس اور بعض کو بحالی سنٹر منتقل کرایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes