صحافی کالونی کے پائیدار بنیادوں پر قیام کیلئے محکمانہ اقدامات کو آگے بڑھایا جارہا ہے علی شہزاد

Published on November 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحافی کالونی کے پائیدار بنیادوں پر قیام کیلئے محکمانہ اقدامات کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ مقامی صحافیوں کا یہ دیرینہ مطالبہ خوش اسلوبی سے پورا ہوسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایف ڈی اے سٹی میں صحافی کالونی کیلئے مجوزہ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)فضل ربی چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر) منصور قاضی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں نے ڈپٹی کمشنر کو صحافی کالونی کیلئے مجوزہ جگہ کے محل وقوع اوراب تک کی محکمانہ پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسدمجید،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم، ایف ڈی اے کے دیگر افسران اور محکمہ مال کا سٹاف بھی موقع پر موجودتھا۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکارڈ کے مطابق صحافی کالونی کیلئے مجوزہ جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلاننگ کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی جگہ کوئی فنی،تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ باقی نہ رہے۔انہوں نے ایف ڈی اے افسران سے کہا کہ وہ صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں ادارہ جاتی اقدامات کو متحرک رکھیں اور ضلعی انتظامیہ سمیت حکومت پنجاب سے قریبی رابطے میں رہیں۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایف ڈی اے نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی ایکس بلاک سے ملحقہ دستیاب 221کنال اراضی کی پلاننگ کرکے حکومت پنجاب کو کیس بجھوایاگیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy