نشئی کو پکڑ کر گٹکا میں چالان کردیا جبکہ گٹکا و منشیات کی پولیس سرپرستی میں سرعام فروخت جاری

Published on November 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) محراب پور پولیس نے ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی سے شاباش لینے اور کارکردگی دیکھانے کی خاطر ہیروئن کی نشیئوں کو پکڑ کر زہریلے چھالیی گٹکے میں چالان کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ محراب پور میں پولیس سرپرستی میں گٹگا و منشیات فروشی کا کاروبار چل رہا ہے محراب پور کی نوجوان ہیروئن شراب چرس گٹکا کے لت میں مبتلا ہوگئے ہیں پولیس نمبر بنانے کے چکر میں گزشتہ روز نشئی سیف الرحمن نامی نوجوان لائن پار نیو ٹاون کے علاقے میں ایک دکان سے نشہ کے لیے لوہے کا کچھ سامان اٹھا رہا تھا کہ دکانداروں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا مالک دکان نے کسی قسم کا کیس داخل نہیں کیا مگر محراب پور پولیس نے 440 شاشے گٹکا لگاکر نشئی کو چالان کردیا ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر محنت مزدوری کرکے گھر چلاتا ہے اور چار معصوم بچوں کی کفالت کرتا ہے پولیس نے ناحق میرے شوہر کو گٹکا میں چالان کیا ہے ایس ایس پی ڈی آئی جی اور آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes