اداکارہ سوہا علی خان نے ہدایتکار شیو پاٹیل کی نئی فلم سائن کر لی

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

\"2\"
ممبئی ۔۔۔ بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے ہدایتکار شیو پاٹیل کی نئی فلم سائن کر لی۔ اس بات کا اعلان اداکارہ سوہا علی خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں فلمساز شیو پاٹیل کی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شیو پاٹیل کی نئی فلم کا سکرپٹ جاندار ہے جسے پڑھ کر ہی انہوں نے فلم کی حامی بھر لی۔ فلم کی عکسبندی دہلی میں ہو گی۔ فلم کا نام ا بھی نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے حوالہ سے مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم وہ ٹوئٹر کے ذریعہ مداحوں سے فلم کی اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہیں گی۔ اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مسٹر جو بی کار واہو‘‘ ہے جس پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes