ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح کے وقت مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئے

Published on November 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح کے وقت مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئے اور سٹرکوں وگلیوں میں صفائی اپریشن کو چیک کیا۔سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنررضا آباد ودیگر علاقوں کی گلی محلوں میں گئے اورویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ویسٹ ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے گلی محلوں میں موجود مرد وخواتین سے عملہ صفائی کی کارکردگی دریافت اور شکایات پر سی ای او کو فوری ایکشن لینے کی تاکید کی۔انہوں نے علاقہ کے پارکس کا بھی دورہ کیا اورپارکوں کی حالت زار کو فوری درست کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes