ڈینگی کو ختم کر نے کے لئے ہر شخص اپنا کردار اداکرے علی اعجاز ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on November 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments


اس وقت ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس سے بہت سی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہا کہ ڈینگی کو ختم کر نے کے لئے ہمیں اسی جذبہ ،ہمت اور لگن سے کام کرنا ہے جس طرح ہم نے کرونا کو کنٹرول کرنے کے لئے کام کیا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرے سرکاری محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طے شدہ ایس او پیز کی پیر وی کریں موجودہ حالات میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے ہمیں ماحول کو خشک رکھنا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مثالی بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال سمیت تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بہت اہم اور ضروری ہیں اس وقت ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس سے بہت سی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ڈینگی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مل کام کرنا ہو گا تا کہ ہم ملک کو ڈینگی فری کر سکیںانہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقداما ت پر بریفنگ اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع اوکاڑ ہ میں ڈینگی کے 109 امپورٹڈ کیس ہیں یہ افراد کام کاج اور نوکری کے لئے لاہور میں رہ رہے ہیں اور ان کا مسقبل پتہ اوکاڑہ کا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes