ملکی معیشت کی ترقی میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ڈی سی او جھنگ

Published on November 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

unnamed
جھنگ(یواین پی)ملکی معیشت کی ترقی میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ترقی شعبہ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لاکر اور پروگریسیو فارمنگ کے طریقے اپنا کر ہی ممکن ہے۔شعبہ زراعت کی اہمیت اور افادیت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت کسانوں کو امدادی رقوم تقسیم کرنے کا میگا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کے ساڑھے12ایکٹر تک کے 52ہزار کاشتکار حضرات میں فی ایکڑ 5ہزار روپے کے حساب سے 26کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جائیگی۔ اس ضمن میں کسانوں میں وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ،اے ڈی سی بابر رحمن ،پارلیمنٹیرین صاحبان،اے سی جھنگ عمران عصمت پنوں اور دیگر ضلعی افسران اور کاشتکار حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر پرائم منسٹر کسان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی تشکیل دی گئی جس میں ریونیو کے افسران کو شامل کیا گیا ۔اس کمیٹی کی سفارشات پر ضلع جھنگ کے کل 52ہزار574کسانوں کو امدادی چیکس دیئے جائینگے جس میں تحصیل جھنگ کے 16ہزار875،احمد پورسیال کے 16ہزار533،شورکوٹ کے12ہزار 532جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 6ہزار634کاشتکار شامل ہیں جن کے زیر کاشت 10لاکھ99ہزار165کنال رقبہ پر چاول اور 4لاکھ20ہزار291کنال رقبہ پر کاٹن شامل ہے اور مجموعی طورپر زیر کاشت رقبہ کی تعداد15لاکھ19ہزار456کنال رقبہ شامل ہے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے مزید بتایا کہ تحصیل جھنگ میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال ، شورکوٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول،احمد پور سیال میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گڑھ مہاراجہ جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزار ی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کسانوں میں چیک کی تقسیم کرنے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں مقامی ایم پی اے صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے تقاریب کو سپر وائز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے ثمرات چھوٹے کاشتکاروں تک پہنچائے جائیں گے جس سے ان کی معاشی زندگی میں مثبت نتائج مرتب ہونگے اور وہ ضلع میں غزائی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes