توانائی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

2
کشمور(یو این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے پوری تیاری اور عزم کے ساتھ پاکستان کو ایک روشن اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وطن عزیز میں تاریکی کا نہیں، روشنی کا راج ہوگا، توانائی کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری سے زراعت اور صنعت کو فائدہ ملے گا، ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے جو غربت کے خاتمے اور مجموعی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں گدو پاور پلانٹ کے 243 میگاواٹ کے دو گیس ٹربائنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، چینی کمپنی میسرز ہاربن الیکٹرک کے نائب صدر وانگ شی من، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران، چینی کمپنی کے انجینئرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گدو میں 243 میگاواٹ کے دو گیس ٹربائنز کو سسٹم کے ساتھ مربوط کرنا بجلی کی سپلائی اور طلب میں فرق کو کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش قدمی ہے۔ یہ گیس ٹربائنز انتہائی موثر 747 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا حصہ ہیں جس کا تیسرا اور آخری یونٹ بھی وسط مئی 2014ء تک سسٹم کا حصہ بن جائے گا۔ اس سے گدو پاور پلانٹ کی مجموعی پیداوار 2402 میگا واٹ ہو جائے گی اور اس سے نیشنل گرڈ میں بجلی کے 4 ارب اضافی یونٹ میسر ہوں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题