پاکستان پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس30نومبر کو منایا جائے گا

Published on November 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

پشاور(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس30نومبر کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog