ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور مہم کے دوران اب تک 10روز میں نو ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 30 لاکھ 19ہزار 614بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے925565بچوں کو پولیو سے بچا¶کے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریویو اجلاس کے دوران مقررہ ہدف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا اور اہم مہم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیمیں آخری روز بھی جذبے اور لگن سے کام کرتے ہوئے 100 فیصد ہدف حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور باالخصوص بچیوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچا¶ کی مہم میں اب تک رہ جانے والوں کا سراغ لگائیں اس ضمن میں تشہیر کے بھی تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے نشاندہی کئے گئے بعض مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،منصور قاضی،ریجنل کوآرڈینیٹر یونیسف ڈاکٹر سرینا،ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگرمحکموں واداروں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题