ڈیڈلاک ختم۔۔۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپریل میں ’’پاکستان‘‘ آ ئیگی

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

لاہور میں تین میچ کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آئی پی ایل کیلئے بھارت روانہ ہوں گے
لاہور(یو این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون کے درمیان تازہ رابطے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی نئی تجویز کے بعد اب اس بات کا دعوی کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹر نیشنل اب نئی تاریخوں میں اپریل میں ہوں گے اور لاہور میں تین میچ کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آئی پی ایل کیلئے بھارت روانہ ہوں گے ۔سات اپریل سے آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں یہ تین میچ 29،31مارچ اور یکم اپریل کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ نجم سیٹھی نے دبئی میں میڈیا کوخصوصی انٹرویو میں کہا کہ سیریز کے بارے میں ہمیں بھی خدشات تھے لیکن اب نئی تجویز ملی ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم لاہور میں یکم، دو اور چار اپریل کو میچز کھیلے گی۔کھلاڑی لاہور میں چار دن قیام کریں گے۔ ہم نے اس بارے میں ویسٹ انڈین بورڈ کو جواب دینا ہے اس لئے سیریز کی منسوخی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی سے لاہور چلے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme